بھارتی میڈیا مجھے دہشت گرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے: ڈاکٹر ذاکر نائیک

بھارت کے معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک

بھارت کے معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک

جدہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کے معروف اسلامی سکالر ذاکر نائیک نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا مجھے دہشت گرد ثابت کرنے پر تلا ہوا ہے حالانکہ میں نے کبھی کسی لیکچر میں کوئی نفرت نہیں پھیلائی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ میں نے 9/11 حملے سمیت دہشت گردوں کے ہر حملے کی مذمت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی لوگوں کو امریکہ کے خلاف ہتھیار اٹھانے کے لیے نہیں کہا۔ ڈاکٹر ذاکر نے کہا کہ میں دولت اسلامیہ (ISIS) کو اسلام کے خلاف سمجھتا ہوں، معصوم لوگوں کو مارنا انسانیت کو مارنے کے مترادف ہے۔

No comments.

Leave a Reply