ترکی، یورپی یونین کا رکن نہیں بن سکتا: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈیانکر

یورپی کمیشن کے سربراہ جان کلوڈیانکر

برسلز ۔۔۔ نیوز ٹائم

یورپی کمیشن کے سربراہ Jean-Claude Juncker نے کہا ہے کہ ترکی مستقبل قریب میں یورپی یونین کا رکن نہیں بن سکتا۔Jean-Claude Juncker نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ترکی ابھی اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ اس کو یورپی یونین کا رکن بنایا جائے۔اگر ترکی نے موت کی سزا کی منسوخی کے قانون کو بحال کرنے کی کوشش کی تو یورپی یونین میں ترکی کی شمولیت کے لیے انجام دیئے جانے والے اقدامات فوری طور پر روک دیئے جائیں گے۔ یورپی کمیشن کے سربراہ Jean-Claude Juncker کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ترک صدر کی حکومت نے ملک میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہ میں مختلف اداروں فوجی، تعلیمی، عدالتی اور سیکیورٹی اداروں کے 60 ہزار سے زائد ملازمین اور افسروں کو برطرف اور ہزاروں افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply