صرف 10 منٹ میں امریکہ کے کسی بھی شہر پر ایٹم بم گرا سکتے ہیں: شمالی کوریا

کم جونگ ان کے یورپ میں موجود نمائندے الیجینڈرو کا ڈی بینوس

کم جونگ ان کے یورپ میں موجود نمائندے الیجینڈرو کا ڈی بینوس

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو ایک بار پھر ایسی دھمکی دے دی ہے کہ ان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے حکمران Kim Jong-un کے یورپ میں موجود نمائندے Alejandro Cao de Benos نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے ایٹمی میزائل 10 منٹ کے نوٹس پر لانچ کیے جانے کے لیے تیار کھڑے ہیں۔ میرے ان الفاظ کو خالی دھمکی نہ سمجھا جائے، ہم اپنے مخالفوں پر ایٹمی حملہ کرنے میں انتہائی سنجیدہ ہیں۔ ہمارے پاس دوسرے براعظموں تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل موجود ہیں جو امریکہ کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنا سکتے ہیں اور یہ میزائل ایٹم بموں سے لوڈڈ ہیں اور اگر امریکہ، شمالی کوریا پر حملہ کرنے کی غلطی کرتا ہے تو یہ میزائل محض 10 منٹ کے نوٹس پر لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ Alejandro Cao de Benos کا مزید کہنا تھا کہ صدر اوباما کے ہاتھ بے گناہ شہریوں کے خون سے بھرے ہوئے ہیں۔ جب ہمارے یہ میزائل امریکہ کی سرزمین سے ٹکرائیں گے تو پھر امریکہ صرف اپنے آپ کو ہی موردالزام ٹھہرائے گا۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی طرف سے یہ نئی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے  جب اس کا جنوبی کوریا اور امریکہ کا تنازعہ بحران کی شکل اختیار کر چکا ہے اور آئندہ ہفتے میں حالات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ کچھ ہی دن قبل امریکہ نے پہلی بار شمالی کوریا کے حکمران Kim Jong-un پر براہ راست پابندیاں عائد کر دی ہیں اور ان کے تمام بیرون ممالک موجود اثاثے منجمد کر دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکہ، شمالی کوریا کے ہمسایہ ممالک میں اپنا خطرناک میزائل ڈیفنس سسٹم THAAD نصب کرنے جا رہا ہے جسے امریکہ کی شمالی کوریا پر چڑھائی کی تیاریوں سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply