جاپان میں معذوروں کے ادارے پر چاقو سے حملہ، 19 افراد قتل، 25 زخمی

جاپان میں معذوروں کے ادارے پر چاقوں سے حملہ 19 افراد  ہلاک

جاپان میں معذوروں کے ادارے پر چاقوں سے حملہ 19 افراد ہلاک

ٹوکیو ۔۔۔ نیوز ٹائم

ٹوکیو کے مغربی علاقے میں ایک شخص نے معذورں کے لئے وقف رہائشی عمارت پر رات کے وقت حملہ کر دیا اور چاقوں کے وار کر کے 19 افراد کو ہلاک اور 25 کو زخمی کر دیا۔ ملزم ادارے کا سابق ملازم تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور رات کو 2.30 بجے معذوروں کے اس ادارے میں داخل ہوا اور سوئے ہوئے افراد پر Knife سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 19 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہیں جنہیں گردن اور چہروں پر زخم آئے ہیں۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ معذوروں کی نگہداشت کیلئے یہ ادارہ ٹوکیو کے مغرب میں تقریباً 35 کلو میٹر کے فاصلے پر قائم ہے۔ واقعے کے بعد 26 سالہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کی شناخت Satoshi کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ادارے سے نکالے جانے پر دلبرداشتہ ہو کر لوگوں کو قتل کیا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس کے پاس ملازمت نہیں رہی تو اچھا ہے کہ کوئی معذور بھی نہ رہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ادارے میں 149 معذور افراد رہائش پزیر ہیں جن کی عمریں 18 سے 75 سال کے درمیان ہیں، ان افراد میں زیادہ تر ذہنی معذوری میں مبتلا ہیں جبکہ کچھ افراد کو جسمانی معذوری اور پاگل پن کا بھی عارضہ ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے کھڑکی کو توڑنے کیلئے مبینہ طور پر کلہاڑے کا استعمال کیا اور اندر گھس گیا جس کے بعد اس نے رہائشیوں پر حملہ کر دیا تاہم اس دوران اسے ایک ملازم نے پکڑنے کی کوشش کی مگر اس نے اسے بھی قتل کر دیا۔ ملزم نے اپنے ساتھ ایک بیگ بھی اٹھا رکھا تھا جس میں بہت سے چاقو اور دیگر تیز دھار والے آلات موجود تھے جن میں سے بعض آلات پر انسانی خون کے نشانات بھی تھے۔

No comments.

Leave a Reply