مراد علی شاہ آج 27 ویں وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے

مراد علی شاہ آج 27 ویں وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے -

مراد علی شاہ آج 27 ویں وزیر اعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے -

کراچی ۔۔۔ نیوز ٹائم

سید مراد علی شاہ 1937ء میں سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کے بعد سندھ کے 32 ویں اور 1947ء میں قیام پاکستان کے بعد سندھ کے 27 ویں وزیر اعلی ہوں گے جبکہ وہ جمعہ کو اپنے منصب کا حلف اٹھائیں گے اور گورنر سندھ Dr Ishratul Ebad ان سے حلف لیں گے۔ Murad Ali Shahکو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کے والد سید عبد اللہ شاہ بھی 21 اکتوبر 1993ء سے 6 نومبر 1996ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ رہے، سندھ کی تاریخ میں سید عبد اللہ شاہ کے سوا کوئی دوسرا وزیر اعلیٰ نہیں جس کا صاحبزادہ بھی اس منصب پر فائز ہوا ہو۔ Dr Ishratul Ebadکو بھی یہ اعزاز حاصل ہو گا کہ وہ اپنے عہدے کے دوران صوبہ سندھ کے چھٹے وزیر اعلیٰ سے حلف لیں گے۔ Dr Ishratul Ebad کو ملک میں کسی صوبے کے سب سے زیادہ 14 برس سے زائد گورنر رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد سندھ اسمبلی بلڈنگ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے Murad Ali Shahنے کہا کہ جمعہ کو سندھ اسمبلی میں اپنا پالیسی بیان دوں گا جبکہ  Syed Qaim Ali Shahسے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھوں گا۔ رینجرز کے اختیارات میں توسیع  کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر Murad Ali Shah نے کہا کہ رینجرز کے اختیارات کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ آئین اور قانون کے مطابق دیئے جائیں گے، اگر سویلین ادارے مضبوط ہو جائیں تو سی ادارے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن و امان کا قیام ہم سب کی ضرورت ہے، ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں پائیدار امن قائم ہو۔

No comments.

Leave a Reply