دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں، معافی دے دی جائیں گی: شامی صدر

شام کے صدر بشار الاسد

شام کے صدر بشار الاسد

دمشق ۔۔۔ نیوز ٹائم

شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ اگر دہشت گرد ہتھیار ڈال دیں تو انہیں عام معافی دے دی جائے گی۔ ایرانی خبر رساں کے مطابق کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گرد کی کارروائیاں شروع ہونے کے وقت سے ہی ہم نے دہشت گردوں کے سامنے یہ آپشن رکھا تھا کہ اگر وہ اپنے ہتھیار زمین پر ڈال دیں تو انہیں عام معافی دیدی جائیگی۔ اس وقت بھی اس معافی پر عمل ہو رہا ہے۔ شام کے صدر نے مزید کہا ہے کہ جو دہشتگرد معمول کی زندگی کی طرف واپس پلٹ آتے ہیں وہ اگر چاہیں تو سیاسی سرگرمیوں اور انتخابات میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ بشار اسد کا یہ اقدام شام میں امن قائم کرنے اور اس ملک میں خونریز تشدد اور جھڑپوں کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔ اس معافی میں وہ دہشتگرد جرائم شام نہیں ہیں کہ جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کے قانون میں آئے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply