کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف آج ہڑتال کی کال دیدی

مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا

مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کے خلاف آج مکمل ہڑتال کی کال دیدی ہے اور کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مقبوضہ وادی کے بھارتی سیاست دانوں کا مکمل معاشرتی بائیکاٹ کریں۔ موصولہ اطلاعا ت کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین Syed Ali Gilani ، Mirwaiz Umar Farooq اور Mohammad Yasin Malik نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے کے بھارت نواز سیاست دانوں کا مکمل معاشرتی بائیکاٹ کریں۔ انھوں نے بیگناہ شہریوں کے قتل کے خلاف آج جمعہ کو مکمل ہڑتال اور مارچ کی کال کا اعادہ کیا۔ دریں اثنا جمعرات کو سرینگر اور مقبوضہ وادی کے دیگر مقامات پر زبردست مظاہرے کیے گئے۔ بھارتی فوجی مظالم کے خلاف وادی میں سخت پابندیوں کے باوجود احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے،  جھڑپوں میں بیسیوں افراد زخمی ہو گئے ہیں، مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے۔ مظاہرین اور بھارتی فورسز کے اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے اور مختلف مقامات پر پاکستانی پرچم بھی لہرایا۔ اے پی پی کے مطابق انسانی حقوق کے کئی کارکنوں، فلمسازوں اور صحافیوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور علاقے کی حقیقی تصویر کشی کرنے پر فیس بک کی طرف سے ان کے اکائونٹس بلا ک کر دیئے گئے ہیں، نئی دلی سے شائع ہونیوالے ایک جریدے کے ایڈیٹر عارف ایاز کا بھی اکائونٹ بلاک کر دیا گیا ہے،  وہ فیس بک پر یکجہتی کشمیر نیٹ ورک کے نام سے ایک اکائونٹ چلاتے تھے جو اب بند کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply