سپین کے نیم خودمختار علاقے کیوطولنیا نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

کیطالونیا میں سپین سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ بہت زور پکڑ چکا ہے

کیطالونیا میں سپین سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ بہت زور پکڑ چکا ہے

بارسیلونا ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترکی کے بعد یورپ کے ایک اور بڑے ملک میں بغاوت کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے دو ٹکڑے ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ویب سائٹ نیو یورپ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملک سپین ہے جس کے نیم خودمختار علاقے Catalonia  نے اس سے علیحدگی کا اعلان کر دیا اور اس کے لیے بغاوت کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ یہ اعلان Catalonia کی پارلیمنٹ کے سپیکر (Raul Romeva) نے کیا ہے۔ برطانوی اخبار دی گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے Raul Romeva  کا کہنا تھا  کہ Catalonia کی حکومت سپین کی مرضی کے خلاف اس سے علیحدگی اختیار کرنے جا رہی ہے اور اس کے لیے کوئی بھی طریقہ کار بروئے کار لایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق  Catalonia سے علیحدگی کا یہ نیا اعلان سپین کے جون میں منظر عام پر آنے والے اس سکینڈل کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے۔ یہ سکینڈل ایک آڈیو ٹیپ پر مبنی تھا جو نیوز ویب سائٹ (Publico) منظر عام پر لائی تھی۔ اس آڈیو ٹیپ میں سپین کے وزیر داخلہ Jorge Fernandez Diaz اور Catalonia Anti-Fraud Office, judge Daniel de Alfonso  Catalonia کے آزادی پسند سیاستدانوں کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی سازش کر رہے ہوتے ہیں۔ اس سازش کے منظر عام پر آتے ہیں Catalonia میں سپین سے علیحدہ ہونے کا مطالبہ بہت زور پکڑ چکا ہے  اور اب حکومتی سطح پر سپین کی مرضی کے بغیر یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے آزادی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply