اسرائیل کا یہودی آباد کاری کا نیا منصوبہ اشتعال انگیزی ہے: امریکا

امریکہ کی یہودی بستی گیلو میں 770 یونٹوں کی تعمیر کے منصوبےکی مذمت

امریکہ کی یہودی بستی گیلو میں 770 یونٹوں کی تعمیر کے منصوبےکی مذمت

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکا نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیل کے یہودی آبادکاروں کو بسانے کے لیے سینکڑوں نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے فلسطینیوں کے ساتھ امن کے امکان پر گہرے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں شائع ہونے والی رپورٹس پر گہری تشویش لاحق ہے جن میں اسرائیل کی جانب سے مشرقی القدس میں 323 مکانوں کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کیے گئے ہیں۔ قبل ازیں ایک یہودی بستی  Gilo میں 770 یونٹوں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے یہودی آبادکاری کی سرگرمی کو تیز رفتاری سے عمل لانے کی یہ تازہ مثالیں ہیں۔ اس سے بڑے منظم انداز میں دو ریاستی حل کے لیے امکانات کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ہم اسرائیل کے اس اشتعال انگیز اور جوابی منفی اقدامات کے حامل انداز پر تشویش ہیں۔ اس سے اسرائیل کے فلسطینیوں کے ساتھ تنازعے کے پرامن اور مذاکرات کے ذریعے حل سے متعلق عزم کے بارے میں سنجیدہ سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ فلسطینی قیادت اور اقوام متحدہ نے قبل ازیں مشرقی بیت المقدس کے جنوب میں واقع یہودی بستی Gilo کی توسیع اور وہاں 770 نئے مکانوں کی تعمیر کے منصوبے کی مذمت کی تھی۔

No comments.

Leave a Reply