شمالی کوریا نے امریکہ کے خلاف فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر لی

شمالی کوریا کے سنیئر سفارتکار برائے امریکی امور ہان سونگ یول

شمالی کوریا کے سنیئر سفارتکار برائے امریکی امور ہان سونگ یول

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ نے سرخ  لکیر عبور کر کے اعلان جنگ کیا ہے۔ شمالی کوریا کے سنیئر سفارتکار برائے امریکی امور Han Song Ryol نے امریکی خبر رساں سے انٹرویو کے دوران کہا کہ واشنگٹن نے Kim Jong-un  پر پابندی عائد کر کے سرخ لکیر عبور کی ہے جس کو ہم اعلان جنگ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگلے ماہ جنوبی کوریا کے ساتھ سالانہ فوجی مشقیں جاری رکھیں تو اس سے خطرناک شیطانی کھیل کا عمل شروع ہو جائے گا۔ Han Song Ryol نے کہا کہ امریکی پابندیوں نے صورتحال کو جنگ کی جانب دھکیل دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سالانہ فوجی مشقوں کو پیانگ یانگ عام طور پر جوبی کارروائی کی دھمکی سمجھتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply