فن ایک سمندر ہے جہاں ہر روز کچھ نہ کچھ سیکھنے کو ملتا ہے، ماڈل و اداکارہ عروہ حسین

ماڈل و اداکارہ عروہ حسین

ماڈل و اداکارہ عروہ حسین

لاہور ۔۔۔ نیوز ٹائم

پرفارمنس ہی فنکار کی پہچان ہوتی ہے، پاکستان فلموں کی کامیابی نے نئی راہیں کھول دیں۔ اچھے نتائج کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل و اداکارہ Urwah Hussain نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ  ہوتے ہیں، فنکار کو اپنا کام کرنا چاہیے کیونکہ اس کا مقصد کوئی سیاسی عزائم نہیں بلکہ امن، محبت اور Entertainment کرنا ہے۔ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلجنگ کردار کے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔ اتنا کام کرنے کے باوجود خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ  فلم اور ٹی وی پر کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں، جس کے لیے میرا فوکس اسکرپٹ اور اپنا کردار ہوتا ہے۔ اگر کردار پسند آ جائے تو تبھی ہی ہاں کرتی ہوں۔ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کا فنکار پر اعتماد کرتے ہوئے چیلجنگ کرداروں میں کاسٹ کرنا بڑی کامیابی ہوتی ہے۔  فن ایک سمندر کی طرح ہیں جہاں روزانہ آپ کچھ نہ کچھ سیکھ ہی رہے ہوتے ہیں ۔ اپنے ہر نئے پروجیکٹ پر پہلے سے زیادہ محنت کرتی ہوں، کیونکہ ہمارا مقابلہ بہت سخت ہو گیا ہے، ٹی وی ناظرین صرف وہی پروگرام یا ڈرامہ دیکھنا پسند کریں گے جس میں ان کو Entertainment کرنے کے لیے کچھ ہو گا۔ نئی آنے والی فلم  two plus two  ہر لحاظ سے یادگار بنانے کے لیے اپنے کردار پر  محنت کر رہی ہوں۔ پہلی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کے ساتھ فلم بینوں کو بھی جاتا ہے جنھوں نے ہماری اس کاوش کو سراہا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا بالی ووڈ ہو یا ہالی ووڈ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میرے لیے معیار زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply