اٹلی میں ہولناک زلزلہ، 250 افراد ہلاک، 400 زخمی

اٹلی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 ہو گئی جبکہ 400 افراد زخمی

اٹلی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 ہو گئی جبکہ 400 افراد زخمی

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 250 ہو گئی جبکہ 400 افراد زخمی ہوئے ہیں، آفٹر شاکس کے ڈر سے لوگوں نے رات کھلے آسمان تلے گزاری، متعدد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جنھیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں بدھ کو آنے والے شدید زلزلے میں اب تک 250 افراد ہلاک اور 368 زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب بھی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ اٹلی کے ہزاروں امدادی کارکنان نے رات بھر ملبے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھی۔  وزیرِ صحت کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ زلزلے سے بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم Matteo Renzi نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد حتمی نہیں ہے۔ انھوں نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کے دورے میں وعدہ کیا کہ کسی خاندان، کسی شہر اور کسی گائوں کو اس آفات میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ وزیر اعظم Matteo Renzi نے زلزلے کے بعد فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں رات کے وقت امدادی کارروائیاں شروع کرنے پر امدادی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ حکام کے مطابق سب سے زیادہ 86 ہلاکتیں Accumoli میں ہوئی ہیں جو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع ہے۔ منہدم عمارتوں میں پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امریکی جیالوجیکل سینٹر کے مطابق یہ زلزلہ Paraguay شہر کے جنوبی مشرق میں 76 کلو میٹر کے فاصلے پر آیا۔ اس کی گہرائی سطح زمین سے محض 10 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کی شدت دارالحکومت روم، aymbrya ، Lazio ، اور Bologna تک محسوس کی گئی۔

No comments.

Leave a Reply