امریکہ اور ایران میں پھر کشیدگی، ایک دوسرے پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزامات

امریکی جہاز یو ایس ایس اسکوئل پٹرول سے 3 شاٹ فائر کیے گئے جس کے بعد ایرانی طیارہ چلا گیا

امریکی جہاز یو ایس ایس اسکوئل پٹرول سے 3 شاٹ فائر کیے گئے جس کے بعد ایرانی طیارہ چلا گیا

واشنگٹن ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ اور ایران شمالی خلیج میں ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے، ایک دوسرے پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے نئے الزامات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی خلیج میں امریکی اور ایرانی طیارے ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے،  ایران اور امریکا نے ایک دوسرے پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق گزشتہ روز شمالی خلیج میں ایک تیز رفتار ایرانی طیارہ 2 امریکی بحری جہازوں کے قریب آ گیا،  امریکی جہاز یو ایس ایس  پٹرول سے 3 شاٹ فائر کیے گئے جس کے بعد ایرانی طیارہ چلا گیا۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی طیارے معمول کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply