اگر چین نے فلپائن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو پھر ہر طرف خون ہی خون ہو گا: فلپائنی صدر کی وارننگ

فلپائنی صدر راڈریگو ڈوٹرٹے

فلپائنی صدر راڈریگو ڈوٹرٹے

منیلا  ۔۔۔ نیوز ٹائم

مغربی ممالک کے زیر اثر عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے بحیرہ جنوبی چین کی خودمختاری کا فیصلہ فلپائن کے حق میں سنائے جانے کے بعد اس ملک نے بھی چین کو ایسی دھمکی دے دی ہے کہ خود چین بھی حیران رہ گیا ہے۔ ویب سائٹ انکوائرر کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب فلپائنی صدر Rodrigo Duterte نے گزشتہ روز اپنی فوج سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ چین کے ساتھ جاری مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں اگر چین نے فلپائن پر حملہ کرنے کی غلطی کی تو پھر ہر طرف خون ہی خون ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ چین، فلپائن کے ساتھ خلوص دل سے معاملات کو حل کر رہا ہے اور بظاہر اس کا رویہ مخصالحانہ نظر آتا ہے لیکن اگر جنگ کی گئی تو اس کا نتیجہ چین کے لئے بہت خراب نکلے گا۔ فلپائنی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی ثالثی عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ سنائے جانے کے بعد وہ چین پر واضح کرتے ہیں کہ بحیرہ مغربی فلپائن پر خودمختاری بھی صرف فلپائن کی ہے۔ انہوں نے فلپائن کے لئے امریکی حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چین کو عالمی عدالت کا فیصلہ ماننا پڑے گا کیونکہ اس پر صرف فلپائن ہی اصرار نہیں کرے گا بلکہ عالمی طاقتیں بھی چین کو یہ فیصلہ ماننے پر مجبور کریں گی۔ فلپائنی صدر نے چین کو دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ فلپائن ناصرف جدید ترین جنگی ہتھیار خرید رہا ہے  بلکہ ہزاروں نئے فوجی بھی بھرتی کر رہا ہے تاکہ اپنی خودمختاری کو لاحق خطرات سے اچھی طرح نمٹ سکے۔

No comments.

Leave a Reply