سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 16 مجرموں کی اپیلیں مسترد کر دیں

سپریم کورٹ آف پاکستان

سپریم کورٹ آف پاکستان

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 16 مجرموں  کی اپیلیں مسترد کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے دہشتگردوں کی فوجی عدالتوں سے سزائوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا۔ سپریم کورٹ نے 20 جون کو اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں 16 اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔ فوجی عدالتوں نے پریڈ لائین، بنوں جیل، اے پی ایس حملہ اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply