خطے میں دہشت گردی کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گردی کے پھیلنے کا سبب امریکی اقدامات ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں Sacred Defense کے دور کے حکومتی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغانستان اور عراق پر امریکہ کی لشکر کشی نہ ہوتی اور شام میں بحران پیدا نہ کیا جاتا تو علاقے میں اتنے بڑے پیمانے پر دہشت گردی نہ ہوتی- ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ علاقے میں تمام دہشت گردی کی جڑیں افغانستان اور عراق پر امریکہ کے فوجی حملوں میں پیوست ہیں، کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ، بین الاقوامی سطح پر متحد ہو کر لڑی جانی چاہئے- انہوں نے کہا کہ Sacred Defense کے دوران محاذ جنگ پر سپاہ، فوج، عوامی رضاکار فورس، پولیس، عوام سبھی موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 سالہ مسلط کردہ جنگ ایک ایسی جنگ تھی جس کی کمان Hazrat Imam Khomeini نے اپنی معنوی طاقت اور عوام کے درمیان اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے سنبھالی اور ایران کا بچہ بچہ ہتھیلی پر اپنی جان لے کر محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوا اور عوام کے سبھی طبقوں نے Hazrat Imam Khomeini  کا ساتھ دیا۔

No comments.

Leave a Reply