نائیجیرین حکومت کی 200 لڑکیوں کی رہائی کے لیے بوکو حرام کو مذاکرات کی دعوت

نائیجیرین سکول سے اغوا کیے جانے والی 200 لڑکیاں کی ویڈیو جاری

نائیجیرین سکول سے اغوا کیے جانے والی 200 لڑکیاں کی ویڈیو جاری

ابوجا ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائیجیریا کی حکومت نے بوکو حرام کو پیشکش کی ہے کہ وہ 200 لڑکیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کسی ایک غیر سرکاری ادارے کو اختیار دینے پر تیار ہے جو کہ اس ضمن میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے حکام نے شدت پسند تنظیم بوکو حرام سے کہا ہے کہ وہ 200 لڑکیوں کی رہائی کے لیے ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے کسی ایک غیر سرکاری ادارے کو اختیار دینے پر تیار ہے جو کہ اس ضمن میں ثالثی کا کردار ادا کرے۔ صدر Muhammadu Buhari  نے اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔ Chibok اسکول سے تعلق رکھنے والی 200 لڑکیاں اب بھی بوکو حرام کے قبضے میں ہیں۔ اس حوالے سے تنظیم کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو بھی ریلیز کی گئی تھی۔ حکومت اب تک ان لڑکیوں کو بازیاب کرانے میں کامیاب نہیں رہی ہے۔

No comments.

Leave a Reply