بھارتی فورسز کشمیریوں کے عزم کے سامنے بے بس، مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں 52 روز بعد کرفیو اٹھا لیا گیا

قبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں 52 روز سے جاری کرفیو اٹھا لیا گیا

قبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں 52 روز سے جاری کرفیو اٹھا لیا گیا

سری نگر ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارتی فورسز نے کشمیریوں کے عزم اور ولولے کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے، مقبوضہ وادی کے متعدد علاقوں میں 52 روز سے جاری کرفیو اٹھا لیا گیا۔ تاہم سری نگر اور پلواما سمیت کئی علاقوں میں صورتحال جوں کی توں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ظلم و بربریت کی انتہا کے باوجود قابض افواج کشمریوں کا جذبہ تو کم نہیں کر سکیں  البتہ خود ہی ہار مان کر کئی علاقوں سے کرفیو اٹھا لیا گیا ہے جس کے بعد نہتے کشمیریوں پر بربریت کی انتہا کرنے والے خود ہی ان کی خیریت بھی دریافت کر رہے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق کٹھ پتلی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز ایک سرکاری ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان علاقوں میں 52 روز سے زندگی مفلوج تھی تاہم سری نگر اور پلواما سمیت کئی علاقوں میں ابھی تک صورتحال جوں کی توں ہے،  کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں قید ہیں سرکاری ریڈیو کی نشریات بھی بند کر دی گئی ہیں۔ مسلسل کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ کرفیو والے علاقوں میں کاروباری مراکز اور سرکاری ادارے بند ہیں۔

No comments.

Leave a Reply