ریو اولمپکس میں میڈل کیوں نہیں جیتا، زمبابوے کے صدر نے کھلاڑیوں کی گرفتاری کا حکم دے دیا

زمبابوے اولمپکس ٹیم اور صدر رابرٹ موگابے

زمبابوے اولمپکس ٹیم اور صدر رابرٹ موگابے

ہرارے ۔۔۔ نیوز ٹائم

اولمپک گیمز میں کوئی بھی میڈل کیوں نہیں جیتا، زمبابوے کے صدر نے اولمپکس میں شریک اپنے ملک کے کھلاڑیوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ برازیل میں ہونے والے کھیلوں کے میگا ایونٹ ریو اولمپکس 21 اگست کو اختتام پذیر ہو چکے ہیں جس میں زمبابوے کا دستہ کوئی بھی میڈل اپنے نام کرنے میں ناکام رہا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمبابوے کے صدر  Robert Mugabe نے ملک کے وزیر داخلہ Augustine Chihuri کو حکم دیا کہ وہ زمبابوے کی نمائندگی کرنے والے 31 کھلاڑیوں پر مشتمل دستے کو ہرارے کے ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی حراست میں لے لیں۔ Robert Mugabe کے مطابق زمبابوے کا اولمپکس دستہ قید کا مستحق ہے۔ صدر  Robert Mugabe کا یہ فیصلہ Rio De Janeiro  میں زمبابوے کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک بھی میڈل حاصل نہ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply