یورپی یونین ٹوٹنے کا خطرہ، جرمن وائس چانسلر نے بڑا خدشہ ظاہر کر دیا

جرمنی کے وائس چانسلر سگمار گیبریئل

جرمنی کے وائس چانسلر سگمار گیبریئل

میونخ ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمنی کے وائس چانسلر Sigmar Gabriel نے خبردار کیا ہے کہ اگر Brexit کا معاملہ درست طریقے سے نہ نمٹایا گیا تو یورپین یونین کا مستقبل خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ Sigmar Gabriel نے کہا کہ اگر دوسرے ملکوں نے برطانیہ کے نقشِ قدم پر چلنا شروع کر دیا تو یورپی یونین ختم ہو سکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ برطانیہ، یورپ سے اچھی اچھی چیزیں تو لے لے لیکن کوئی ذمہ داری قبول نہ کرے۔ یہ بیان ایک ایسے موقعے پر آیا ہے جب برطانوی وزیرِ اعظم Theresa May نے برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے معاملے پر صلاح و مشورے کے لیے بدھ کے روز وزرا کا اجلاس طلب کیا ہے۔ Downing Street نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے ایجنڈے پر Brexit سرِفہرست ہو گا۔  تاہم اخبار سنڈے ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کابینہ Brexit کے معاملے پر منقسم ہے۔ برطانیہ نے 23 جون کو ایک ریفرینڈم کے ذریعے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply