وزیر اعظم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ، ملائیشین طلبہ کا کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ملائیشین میں ہزاروں طلبہ کا  کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے

ملائیشین میں ہزاروں طلبہ کا کرپشن کے خلاف احتجاجی مظاہرے

کوالالمپور ۔۔۔ نیوز ٹائم

ملائیشیا کے درالحکومت کوالالمپور میں طلبہ بدعنوانیوں کے خلاف ایک ریلی نکالی اور وزیر اعظم نجیب رزاق کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق پولیس کی جانب اے اجتماعات پر پابندی کے باوجود طلبہ کی ریلی میں ایک ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ وہ کوالالمپور میں دو مقامات پر جمع ہوئے اور پھر تاریخی آزادی چوک کی جانب مارچ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نجیب رزاق کے خاکوں والے پوسٹر پکڑ رکھے تھے اور وہ ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ملک میں طلبہ کارکنان کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا مظاہرہ ہے۔ پولیس نے آزادی چوک کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں جس کی وجہ سے مظاہرین اس کے نزدیک جمع ہوئے اور وہ 3 گھنٹے کے احتجاج کے بعد پرامن  طور پر منتشر ہو گئے۔ حزب اختلاف کی جماعتوں اور شہری حقوق کے گروپوں نے بھی طلبہ کی اس ریلی کی حمایت کی۔ طلبہ لیڈروں نے احتجاج کے دوران وزیر اعظم نجیب، ان کی اہلیہ، بیٹے اور ایک کاروباری شخصیت پتلے پکڑ رکھے تھے اور انہیں ایک جعلی جیل میں ڈالا گیا تھا۔ کوالالمپور کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

No comments.

Leave a Reply