بھارت، امریکہ نے جنگی معاہدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا

بھارت اور امریکہ کے درمیان ملٹری لاجسٹکس ایکسچینج میمورنڈم ایگرمنٹ

بھارت اور امریکہ کے درمیان ملٹری لاجسٹکس ایکسچینج میمورنڈم ایگرمنٹ

نئی دہلی ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت اور امریکہ نے اپنے مشترکہ حریف چین سمیت پاکستان کے مقابلے میں خطے میں اپنا اثرورسوخ بڑھانے کے لیے دوطرفہ جنگی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں ملکوں کے اس معاہدے کا ہدف چین اور پاکستان ہوں گئے،  کیونکہ چین اس وقت امریکہ کا سب سے بڑا حریف ہے، جبکہ پاکستان کو بھارت اپنے لیے سب سے بڑا خطرہ تصور کرتے ہوئے اس سے خوفزدہ ہے۔ اس ڈیل کو Logistics Exchange Memorandum of Agreement کا نام دیا گیا ہے،  جس کے مطابق دونوں ملک ایک دوسرے کے فوجی اڈے استعمال کرنے سمیت دفاعی سازوسامان کی مرمت کے لیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ معاہدے پر دستخط کے لیے بھارتی وزیر  دفاع Manohar Parrikar 3 روزہ دورے پر امریکہ روانہ ہو چکے ہیں، جو 8 ماہ میں ان کا دوسرا دورہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق Manohar Parrikar اس دورے میں امریکہ سے مسلح ڈرونز ٹیکنالوجی کے حصول کی بھی کوشش کریں گے۔ Manohar Parrikar بوئنگ کمپنی کے پیداواری یونٹ میں بھارتی ایئر فورس کے لیے Chinook ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر کی تیاری کا معائنہ بھی کریں گے۔ جبکہ امریکہ میں بھارتی وزیر دفاع کو نائن الیون یادگا، پینٹاگون، Andrews Air Force Base Langley Air Force Base اور US Cyber Command کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق Manohar Parrikar پیر کو 3 روزہ دورے پر امریکہ پہنچیں گے اور منگل کو Philadelphia میں بوئنگ کمپنی کے پیداواری یونٹ کا دورہ کر کے وہاں بھارت کے لیے تیار کیے جانے والے Chinook ہیوی لفٹ ہیلی کاپٹر کی تیاری کے مراحل دیکھیں گے۔ امریکی اربوں ڈالر کے عوض بھارت کو یہ ہیلی کاپٹرز 2019ء میں فراہم کریں گا۔ اس دورہ امریکہ کے دوران بھارت اور امریکہ کے مابین فوجی اڈے دینے کا دوطرفہ معاہدہ طے پانے کا بھی قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے تفصیلات دونوں ممالک کئی ماہ پہلے بھی طے کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ 7 برس کے دوران امریکہ، بھارت کو سب سے زیادہ جنگی سازوسامان فروخت کرنے والا ملک بھی بن چکا ہے۔

No comments.

Leave a Reply