کولمبیا حکومت اور باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد

کولمبیا کے صدر جان مینول سناٹوس اور فارک باغی کے سربراہ ٹمولیون جمینز

کولمبیا کے صدر جان مینول سناٹوس اور فارک باغی کے سربراہ ٹمولیون جمینز

کولمبیا ۔۔۔ نیوز ٹائم

کولمبیا حکومت اور FARC باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا۔ یوں دنیا کی سب سے پرانی باغی تحریک کا خاتمہ بھی ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق کولمبیا حکومت اور  FARC باغیوں کے مابین سیز فائر معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا ہے کہ عالمی وقت کے مطابق صبح 5 بجے اس ڈیل پر عملدرآمد شروع ہوا۔ کولمبیا کی حکومت اور باغیوں کے نمائندوں کے مابین 4 سال کے طویل مذاکرات کے بعد اس ڈیل پر اتفاق ہوا تھا۔ FARC باغیوں کی گزشتہ 52 سالہ بغاوت کے خاتمے کے لیے حتمی ڈیل آئندہ ماہ متوقع ہے۔

No comments.

Leave a Reply