لیبیا میں 7000 تارکین وطن کو بچا لیا گیا

اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے 40 ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم از کم 7000 تارکین وطن کو بچا لیا

اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے 40 ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم از کم 7000 تارکین وطن کو بچا لیا

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

اٹلی میں کوسٹ گارڈ نے 40 ریسکیو آپریشنز کے دوران لیبیا میں پھنسے کم از کم 7000 تارکین وطن کو بچا لیا۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اٹلی کے گوسٹ گارڈ کا مزید کہنا تھا کہ اس کارروائی کے دوران 40 ریسکیو آپریشن کیے گئے۔ یہ کارروائی لیبیا کی بندرگاہ Sabratha سے 20 کلو میٹر کی گئی اور اس میں اٹلی کے علاوہ یورپی یونین کی بارڈر ایجنسی Frontex ، غیر سرکاری تنظیموں Proactiva Open Arms اور Medecins Sans Frontieres  کی کشتیوں نے حصہ لیا۔ اے پی کے مطابق تارکینِ وطن کو بحری سفر کے ناقابل کشیتوں میں ضرورت سے زیادہ افراد کو لیبیا کی بندرگاہ Sabratha سے روانہ کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس یورپ میں بھی تقریباً 10 لاکھ پناہ گزین داخل ہوئے جس سے دوسری عالمی جنگ کے بعد اس نوعیت کا بحران پیدا ہوا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کا کہنا ہے کہ 2015ء کے دوران 10 لاکھ سے زائد تارکینِ وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہوئے ہیں۔  2014 کے مقابلے میں سمندر کے راستے یورپ آنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے  اور 2014 ء میں محض 216000 افراد سمندر کے راستے یورپ آئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply