مشرق وسطیٰ کی سیاست میں انقلاب، فلسطینی اور اسرائیلی امن کے لئے ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس

بیت المقدس ۔۔۔ نیوز ٹائم

فلسطینی صدارتی ترجمان Nabil Abu Rudeina کا کہنا ہے کہ ہم ایک جامع اور منضفانہ حل کے مقصد سے کسی بھی علاقائی یا بین الاقوامی امن کوششوں میں حصہ لینے کیلئے تیار ہیں۔ العربیہ نیوز کے مطابق روس کی طرف سے منعقد کی گئی گزشتہ برس ستمبر میں مسلم اور عیسائی لیڈروں کے مشترکہ اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ فلسطینیوں کو کسی بھی منصفانہ امن کوششوں کیلئے تیار کیا ہے،  فلسطینیوں کو مسئلے کے حل کیلئے جامع اور منصفانہ امن کوششوں کیلئے تیار رہنا اور حصہ لینا چاہیے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی طرف سے فلسطین کے صدر محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مابین ملاقات کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں، اس ملاقات کے روشن امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب روسی صدر کے ترجمان نے اس ملاقات کے ٹھوس امکانات کو رد کیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply