ایسی 6 عادتیں جو آپ کو بیمار بنا دیں

دفتری تنائو ویسے تو بڑے نقصان کا باعث نہیں بنتا مگر دفتر تنائو گھر میں بھی آپ کو اپنی زد میں رکھتا ہو تو بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

دفتری تنائو ویسے تو بڑے نقصان کا باعث نہیں بنتا مگر دفتر تنائو گھر میں بھی آپ کو اپنی زد میں رکھتا ہو تو بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

نیوز ٹائم

بیمار ہونا کس کو پسند ہے اور انسان صحت مند رہنے کے لیے ہر جتن کرتا ہے۔ مگر ان ‘بے ضرر’ عادتوں سے کیسے بچیں جو آپ کو بیمار کر سکتی ہیں؟  جی ہاں چند بظاہر سادہ اور بے ضرر نظر آنے والی عادتیں آپ کو امراض کے لیے کمزور بنا رہی ہوتی ہیں اور ان سے بچنا بھی آپ کے اپنے ہاتھ میں ہی ہے۔

ناکافی نیند: نیند کے دوران جسم دفاعی نظام کو نئے بیکٹریا، وائرس اور دیگر کے خلاف لڑنے کے بہتر طریقے سیکھاتا ہے، اگر نیند پوری نہ ہو تو جسم کے لیے امراض سے موثر طریقے سے لڑنا ممکن نہیں رہتا، ایک تحقیق کے مطابق صرف 6 دن کی کم نیند بھی جسم کو صفائی کے عمل سے روکنے کے لیے کافی ثابت ہوتی ہے، جبکہ اس کی وجہ سے نزلہ زکام، ذیابیطس، الزائمر اور کینسر سمیت متعدد امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

سارا دن بیٹھ کر گزارنا:

ورزش نہ کرنا آپ کی بیماری کا دورانیہ بڑھانے کا باعث بنتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق جسمانی طور پر سرگرم رہنے والے افراد دیگر کے مقابلے میں کسی مرض کا کم شکار ہوتے ہیں اور کوئی بیماری لاحق ہو تو بھی اس کا دورانیہ کم ہوتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سست طرز زندگی کے عادی افراد میں امراض کی شدت بھی بہت زیادہ ہوتی ہے۔

ہر وقت تنائو:

دفتری تنائو ویسے تو بڑے نقصان کا باعث نہیں بنتا مگر دفتر تنائو گھر میں بھی آپ کو اپنی زد میں رکھتا ہو تو بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، درحقیقت تنائو جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرتا ہے اور وہ انفیکشن کے خلاف موثر دفاع نہیں کر پاتا، جبکہ بہت زیادہ تنائو تباہ کن ثابت ہوتا ہے کیونکہ ان میں نزلہ زکام سمیت متعدد امراض کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔

 جنک فوڈ:

جنک فوڈ جسمانی دفاعی نظام کو زیادہ کام کرنے پر مجبور کر دیتا ہے جبکہ Three Amigo fatty acids Network کش ہونے کے ساتھ ساتھ کچھ پروٹین کو کنٹرول بھی کرتے ہیں جو جسم کو نقصان دہ اجزا کی شناخت میں مدد دیتے ہیں۔ تو Junk Food کی جگہ مچھلی، اخروٹ یا ایسے ہی غذا کو دنیا فائدہ مند ہوتا ہے۔

گلے کے درد پر antibiotic کا استعمال:

 اینٹی بایوٹیکس ادویات کا استعمال جسمانی دفاعی نظام پر ملے جلے اثرات مرتب کرتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق یہ ادویات مخصوص امراض کے خلاف لڑنے والے خون کے White cells and molecules کی مقدار کو کم کر دیتی ہیں، جس کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام کمزور ہو کر امراض کا زیادہ شکار ہونے لگتا ہے۔ ہمیشہ ان ادویات کا استعمال ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر نہ کریں۔

جسمانی وزن زیادہ ہونا:

صحت مند وزن نہ صرف فٹ نظر آنے کا باعث بنتا ہے بلکہ امراض سے تحفظ بھی دیتا ہے، اس کے مقابلے میں موٹاپا جسم میں خون کے سفید خلیات کی تعداد کو کم کرتا ہے، پیٹ میں چربی اور اعضا کے گرد چربی کے نتیجے میں جسمانی دفاعی نظام متاثر ہوتا ہے جس سے Metabolism disorders ، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور امراض قلب وغیرہ کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply