اسلام آباد میں تعینات اسپین کے سفارتکار کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد میں تعینات اسپین کے سفارتکار کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد میں تعینات اسپین کے سفارتکار کی مبینہ خودکشی

اسلام آباد ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسلام آباد میں تعینات اسپین کے سفارتکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 34 سال سے تعینات اسپین کے سفارتکار Juan José Giner نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہیں۔ Juan José Giner اسپین کے سفارتخانے میں قونصلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سفارت کار ایف7، 2 میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے  جس کی اطلاع ملازم کی جانب سے پولیس کو دی گئی جبکہ لاش کے پاس سے 38 بور پسٹل ملا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply