شمالی کوریا کے رہنما کے یومِ پیدائش پر قومی تعطیل ہوا کرے گی

شمالی کوریا رہنما کِم جونگ ان

شمالی کوریا رہنما کِم جونگ ان

پیانگ یانگ ۔۔۔ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ ملک کے رہنما Kim Jong Un کے یومِ پیدائش کے موقع پر آئندہ سال سے 8 جنوری کو قومی تعطیل ہوا کرے گی۔ کورئین سینٹرل نیوز ایجنسی نے Kim Jong Un خاندان کی 3 نسلوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے اس منصوبے کا اعلان گزشتہ روز دیگر ایونٹس کے ساتھ کیا۔ اس نے کہا کہ ملک کے بانی  Kim Il Sung اور ان کے جانشینوں کی کامیابیوں کی ستائش میں آئندہ اگست میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ سرکاری میڈیا نے 2017 ء کو اہم سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال میں بابائے قوم کا 105 واں اور ان کے فرزند Kim Jong  Il کا 75واں یومِ پیدائش ہو گا۔  ایجنسی نے یاد دلایا کہ مذکورہ سال، موجودہ رہنما کو حکمران ورکرز پارٹی کا اول سیکرٹری منتخب ہوئے، 5 سال بھی ہو جائیں گے۔ اب تک Kim Jong Un کا یومِ پیدائش معمول کام کا دن ہے۔  شمالی کوریا نے ابھی تک ان کی عمر کا سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔ موجودہ رہنما کے یومِ پیدائش کو قومی تعطیل کی حیثیت دینا قیاس آرائی پیدا کر رہا ہے  کہ پیانگ یانگ ان کے والد اور دادا کی طرح انہیں بھی عظیم مقام دینے کی سعی کر رہا ہے۔

No comments.

Leave a Reply