جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبا، ساتھی کی عدم بازیابی پر سراپا احتجاج

جواہرلال نہرو یونیورسٹی

جواہرلال نہرو یونیورسٹی

نئی دہلی  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق طالب علم کی عدم بازیابی پر طلبا سراپا احتجاج بن گئے جنہوں نے اشتعال میں آ کر ایڈمن بلاک کا محاصرہ کر لیا ہے جس سے وائس چانسلر محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا ساتھی کے لاپتہ ہونے کے بعد شدید غم و غصے کے عالم میں اور آج انہوں نے اس کی عدم بازیابی پر احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ایڈمن بلاک کے گرد محاصرہ کر لیا ہے  جس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہو کر رہ گئی ہیں۔طلبا یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ طالب علم کو فی الفور بازباب کرایا جائے۔

No comments.

Leave a Reply