روسی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

روسی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

روسی پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ پلوٹونیم معاہدہ معطل کرنے کی منظوری دے دی

ماسکو ۔۔۔ نیوز ٹائم

روس کے ایوان زیریں  Dumaنے امریکہ کے ساتھ  Plutonium کے استعمال سے متعلق معاہدے کی معطلی کے بارے میں صدر Vladimir Putin کے دستخطوں سے بھیجے گئے فرمان کی متفقہ منظوری دے دی۔ اس مہینے کے شروع میں صدر  Vladimir Putin نے کہا تھا کہ واشنگٹن کی غیر دوستانہ کارروائیوں کے نتیجے میں اسٹریٹیجک استحام کے لیے خطرات ابھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ، روس کی سرحدوں کے قریب تعینات کی جانے والی اپنی فورسز ہٹا لیتا ہے اور روس مخالف پابندیاں ختم کر دیتا ہے تو یہ معاہدہ بحال ہو سکتا ہے۔ روس کے نائب وزیر خارجہ Sergei Ryabkov نے گزشتہ  روز قانون سازوں کو بتایا کہ اگر واشنگٹن نے روس کے خلاف پابندیوں کو سخت کیا تو ماسکو ایسے اقدامات کر سکتا ہے جو امریکہ کے لیے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ امریکہ اور روس کے درمیان 2000 ء میں طے پانے والا معاہدہ جس کی 2010 ء میں تجدید کی گئی تھی، دونوں جوہری قوتوں سے اپنے دفاعی پروگراموں میں ہتھیاروں کی سطح کی Plutonium کے غیر دفاع  سے متعلق ہے۔ اس معاہدے میں یہ تقاضا کیا گیا ہے کہ دونوں ملک اعلی معیار کے  Plutonium کی ایک خاص مقدار کو جسے ہتھیار بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے، غیر فوجی استعمال میں لانے کے پابند ہوں گے۔

No comments.

Leave a Reply