نائیجریا: بوکو حرام کا فوجی اڈے پر حملہ، 83 اہلکار ہلاک

بوکو حرام کا فوجی اڈے پر حملہ، 83 اہلکار ہلاک

بوکو حرام کا فوجی اڈے پر حملہ، 83 اہلکار ہلاک

ابوجا ۔۔۔ نیوز ٹائم

نائیجریا میں ایک فوجی اڈے پر Boko Haram  کے حملے میں نائیجیریا کے دسیوں فوجی ہلاک ہو گئے۔ اے ایف پی کے مطابق نائیجیریا کی فوج کے اعلیٰ افسر نے کہا ہے کہ Boko Haram  کے افراد نے گزشتہ نائیجیریا کے شمال مشرق میں واقع ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے 83 فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ فوج کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجی اسلحہ کم ہونے کی وجہ سے بوکوحرام کے افراد کا حملہ پسپا نہیں کر پائے۔ اس افسر نے مزید کہا کہ دسیوں فوجی Boko Haram  کے افراد سے بھاگ کر Niger دریا میں کود گئے جن میں سے 22 لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں اور امکان ہے کہ ان میں سے بہت دریا ڈوب گئے ہوں گے۔ اس سے قبل نائیجیریا کی فوج کے ترجمان Col. Sani Kukasheka نے اس حملے میں 13 فوجیوں کے زخمی ہونے اور دسیوں فوجیوں کے لاپتہ ہونے کی خبر دی تھی۔ واضح رہے کہ Boko Haram  شمالی نائیجیریا میں ایک تکفیری دہشت گرد گروہ ہے کہ جو ملک میں تمام اسکولوں کو بند کرانا اور ملک کے تمام 36 صوبوں میں تکفیری شریعت مسلط کرنا چاہتا ہے۔

No comments.

Leave a Reply