اسرائیل کی غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مقام پر شدید گولہ باری

اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ سے داغے گئے متعدد گولے فلسطینی مزاحمت کاروں کی رصدگاہ پر گرے

اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ سے داغے گئے متعدد گولے فلسطینی مزاحمت کاروں کی رصدگاہ پر گرے

غزہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں of Beit Hanun کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک مورچے پر شدید گولہ باری کی ہے تاہم اس حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے گرد یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں جس کے بعد یہودی آباد کار زیر زمین بنکروں میں چلے گئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق گزشتپ روز اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں of Beit Hanun کے مقام پر قائم فلسطینیوں کی مورچے پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ سے داغے گئے متعدد گولے مزاحمت کاروں کی ورچے پر گرے ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں گولہ باری کے ساتھ ہی یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا یہ دھماکے کس نوعیت کے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ سرحد کے قریب گر کر پھٹا ہے تاہم یہ آبادی سے دور گرا ہے۔

No comments.

Leave a Reply