ماہرین کی امریکہ میں دس روز بعد بہت بڑے زلزلے کی پیشگوئی

آتش فشاں پھٹے گا اور دنیا خوفناک ترین زلزلے سے لرز اٹھے گی ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کر دیا

آتش فشاں پھٹے گا اور دنیا خوفناک ترین زلزلے سے لرز اٹھے گی ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کر دیا

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

امریکہ میں قدرتی آفات سے تباہیاں کوئی نئی خبر نہیں۔ کبھی سمندری طوفان تو کبھی طوفانی بارشیں۔ کبھی جنگلوں میں لگنے والی آگ تو کبھی شدید برفباری۔  لیکن اس بار امریکیوں کیلئے مصیبت ایک اور ہی روپ میں منہ کھولے آ رہی ہے اور وہ ہے قیامت خیز زلزلہ۔ ماہرین نے امریکہ میں خوفناک تباہی کی وارننگ جاری کر دی ہے جس سے امریکیوں کے چہروں پر ہوائیاں اڑنے لگی ہیں۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ وارننگ عنقریب آنے والے ہولناک زلزلے کے متعلق ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں انتہائی خوفناک زلزلہ آنے میں صرف 10 دن باقی ہیں اور حکومت اس حوالے سے کوئی پیشگی انتظامات نہیں کر رہی۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ کے کئی علاقے، بالخصوص واشنگٹن 10 دن کے اندر اندر بڑے انسانی بحران سے دوچار ہوں گے۔ آتش فشاں پھٹے گا اور دنیا خوفناک ترین زلزلے سے لرز اٹھے گی ماہرین نے سب سے بڑے خطرے کے بارے میں خبردار کر دیا۔ ماہرین نے رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ امریکہ کی اس بڑی ریاست میں پہلے حکام نے شہریوں کو زلزلے کی صورت میں 3 دن کا راشن اپنے پاس محفوظ رکھنے کی ہدایت کی تھی مگر اب انہیں شہریوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کرنا پڑے گا جس میں کم از کم 2 ہفتے کا راشن محفوظ کرنے کی تلقین کرنی ہو گی کیونکہ تباہی بہت بڑی آنے والی ہے۔ واشنگٹن ایمرجنسی کے منیجنگ ڈائریکٹر Robert Ezelle کا کہنا تھا کہ اس 21ویں صدی میں ہماری زندگیوں کا انحصار جن چیزوں پر ہے وہ ڈی گریڈ یا بالکل نیست و نابود ہونے جا رہی ہیں۔ ہمیں مستقبل قریب میں وہ منظر دیکھنا پڑ سکتا ہے جو اس سے قبل ہم نے نہیں دیکھا۔

No comments.

Leave a Reply