دل کی شکل میں طواف خانہ کعبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

دل کی شکل میں طواف خانہ کعبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

دل کی شکل میں طواف خانہ کعبہ کی تصویر سوشل میڈیا پر مقبول

مکہ المکرمہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

ہر مسلمان Tawaf خانہ کعبہ اور اللہ کے گھر کی زیارت کو اپنے لئے باعث فخر اور نجات کا ذریعہ سمجھنے کے ساتھ کار ثواب سمجھتا ہے اور رواں برس حج کے دوران لی گئی دل کی شکل میں Tawaf کعبہ کی ایک تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پزیرائی مل رہی ہے۔ العربیہ کے مطابق رواں برس حج کے دنوں میں احمد نامی ایک شہری نے خانہ کعبہ میں طواف اور دیگر مناسک کی بہت سی تصاویر اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیں جن میں Tawaf خانہ کعبہ کی ایک تصویر کو بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حجاج کرام کے Tawaf کے دوران ایسا موقع بھی آیا کہ منظر دل کی شکل میں بدل گیا۔ احمد کا کہنا ہے کہ اس نے خانہ کعبہ کے یہ مناظر فوری طور پر اس لئے شائع نہیں کئے کہ لوگ جب حج کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن کو لوٹ جائیں تو وہ بھی اس تصویر کو شیئر کر سکیں۔ احمد نے 7 ذی الحج سے سعودی فضائیہ کی ٹیم کے ہمراہ خانہ کعبہ کے فضائی مناظر کا جائزہ لیتے ہوئے ایسی کئی تصاویر اتاریں جنہیں وہ ایک ایک کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر حرم مکی میں Tawaf کی تصاویر اتارنے میں بہت جلدی سے کام لیتے تھے کیونکہ جاری طواف کے باعث مناظر سکینڈوں میں تبدیل ہو رہے تھے۔ اس دوران اتفاقی طور پر ایک ایسا موقع آیا جب حجاج کرام خانہ کعبہ کے گرد دل کی شکل میں اکٹھے ہوئے تو میں نے یہ منظر فوری طور پر کیمرے میں محفوظ کر لیا۔

No comments.

Leave a Reply