کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 59 اہلکار شہید، 120 زخمی

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 59 اہلکار شہید، 120 زخمی

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملے، 59 اہلکار شہید، 120 زخمی

کوئٹہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر خودکش حملوں کے نتیجے میں 59 شہید اور 5  فوجی جوانوں سمیت 120 زخمی ہو گئے۔ آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا تعلق Lashkar-e-Jhangvi al-Alami سے تھا جو افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ میں Sariab پولیس ٹریننگ سینٹر پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، 2 خودکش دھماکوں میں زیر تربیت 59 شہید ہو گئے جبکہ فوجیوں سمیت 120 کے قریب زخمی ہیں  جنہیں Bolan Medical Complex اور سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے 200 سے زائد اہلکاروں کو یرغمال بھی بنائے رکھا۔ ٹریننگ سینٹر میں 700 کے قریب اہلکار زیر تربیت تھے تاہم حادثے کے بعد صوبے بھر کے ایئر پورٹس اور دیگر اہم مقامات کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ وزیر داخلہ بلوچستان Sarfraz Bugti نے جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا کو بتایا  کہ  3 خودکش حملہ آور رات 11 بجکر 10 منٹ پر ٹریننگ سینٹر میں داخل ہوئے جنہوں نے پہلے واچ ٹاور پر موجود گارڈ کو شہید کیا اور بعد میں فائرنگ کرتے ہوئے کمپائونڈ میں داخل ہو گئے تاہم فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک خودکش حملہ آور کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دیگر 2 دہشتگردوں نے ہاسٹل کے اندر جا کر خود کو اڑا لیا جس سے شہادتیں ہوئیں اور اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حملے میں 20 اہلکار شہید اور 65 زخمی ہوئے تاہم فورسز نے 4 گھنٹے کی کوشش کے بعد آپریشن مکمل کر لیا ہے  اور 200 سے زائد یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے۔ حملے کی ذمہ داری کالعدم Lashkar-e-Jhangvi al-Alami نے قبول کر لی ہے۔ واقعے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ آئی جی ایف سی Sher Afghan کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھی تاہم فورسز نے بہادری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا، آپریشن میں ایف سی، فوج اور پولیس نے حصہ لیا۔ آپریشن کی نگرانی ہیلی کاپٹر سے بھی کی جاتی رہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حملے کی اطلاع کے بعد فوری طور پر کارروائی کی گئی، حملہ Lashkar-e-Jhangvi al-Alami کے دہشت گردوں نے کیا تاہم  پولیس ٹریننگ سینٹر کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 250 سے زائد اہلکاروں کو باحفاظت ہاسٹل سے نکال لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹر پر اس وقت حملہ کیا جب اہلکار سونے کی تیاری کر رہے تھے، حملہ آوروں نے اندر داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اہلکاروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ سینٹر کے گرد علاقوں میں فوج اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات ہے اور علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply