اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹی ملے گی

اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹی ملے گی

اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو بھی 4 ماہ کی چھٹی ملے گی

میڈرڈ ۔۔۔ نیوز ٹائم

اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ  کو بھی ماں کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹیاں ملا کرے گی۔ اسپین کی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ بچے کی پیدائش کے دوران مردوں کو بھی خواتین کی طرح تنخواہ کے ساتھ 4 ماہ کی چھٹی دی جائے کیونکہ ہسپانوی آئین اور یورپین قانون خواتین اور مردوں کے برابر حقوق کی بات کرتا ہے جس پر پارلیمنٹ نے بل کو کثرت رائے سے منظور کر لیا،  بل کے حق میں 173 اور مخالفت میں صرف 2 ووٹ پڑے جبکہ 2 جماعتوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسپین میں بچے کی پیدائش پر باپ کو تنخواہ کے ساتھ 13 روز کی چھٹی کا حق حاصل تھا تاہم اب وہ بھی ماں کی طرح  4 ماہ کی چھٹیاں کر سکیں گے۔

No comments.

Leave a Reply