دلائی لامہ کو مدعو کیا تو تعلقات کو نقصان پہنچ سکتا ہے: چین کا بھارت کو انتباہ

تبت روحانی پیشوا دلائی لامہ

تبت روحانی پیشوا دلائی لامہ

بیجنگ  ۔۔۔ نیوز ٹائم

چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ جلاوطنی تبت روحانی پیشوا دلائی لامہ کو مدعو نہ کرے  اور بھارت، چین سرحدی متنازعہ علاقہ کا دورہ کرانے سے باز رہے۔ اگر اس نے ایسا کیا تو دونوں ممالک کے تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔ دلائی لامہ کے ایک مشیر کے مطابق انہوں نے اروناچل پردیش کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی ہے جو کہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین دلائی لامہ کے دورہ بھارت کے خلاف ہے۔ امید ہے بھارت خطے میں باہمی اتفاق رائے کا احترام کرے گا۔

No comments.

Leave a Reply