مکہ پر میزائل حملہ، خامنہ ای کے حکم پر کیا گیا: ایرانی اپوزیشن

ایران کی اپوزیشن کی جلاوطن رہنما اور قومی مزاحمتی کونلء کے چیئرپرسن مریم رجوی

ایران کی اپوزیشن کی جلاوطن رہنما اور قومی مزاحمتی کونلء کے چیئرپرسن مریم رجوی

تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

ایران کی اپوزیشن کی جلاوطن رہنما اور قومی مزاحمتی کونسل کے چیئرپرسن  Maryam Radjavi نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نواز Houthis نے میزائل حملہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے حکم پر کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں  Maryam Radjavi نے کہا کہ یمن سے مکہ کی طرف میزائل ”القدس فورس” نامی تنظیم کی نگرانی میں داغا گیا جسے براہ راست ایران کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے مکہ معظمہ پر میزائل حملے کو عالم اسلام کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا۔  Maryam Radjavi نے اپنے بیان میں ایرانی رجیم کو ایک بار پھر مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں مسلط نظام نہ تو انسانی ہے اور نہ اسلامی ہے۔ ایران کو اسلامی تعاون تنظیم کی رکنیت سے نکال باہر کیا جائے اور پوری اسلامی دنیا ایران کے بائیکاٹ کا اعلان کرے۔ اپوزیشن رہنما نے الزام لگایا کہ ایران ماضی میں بھی Baitullah اور مسجد حرام کے خلاف سازشوں کا مرتکب ہوتا رہا ہے۔ 1986ء میں ایران نے مکہ معظمہ میں دہشت گردی کے لیے دھماکہ خیز مواد وہاں پہنچایا اور 1987ء میں حج کے معوقع بگدڑ کی سازش ایران کی طرف سے کی گئی تھی جس میں 400 حجاج جاں بحق ہو گئے تھے۔

No comments.

Leave a Reply