اٹلی میں زلزلے سے 25 ہزار افراد بے گھر، کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب

اٹلی میں زلزلے سے 25 ہزار افراد بے گھر

اٹلی میں زلزلے سے 25 ہزار افراد بے گھر

روم ۔۔۔ نیوز ٹائم

گزشتہ چند دنوں کے دوران وسطی اٹلی کو چوتھی مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ بے گھر ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے شہری تحفظ کے ادارے کے سربراہ Fabrizio Curcio نے بتایا کہ یہ گزشتہ 36 برسوں میں اٹلی میں آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا۔ ان کے بقول ریکٹر اسکٹیل پر اس زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے زخمیوں کی تعداد 20 کے لگ بھگ بتائی جبکہ ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ Fabrizio Curcio کے بقول املاک کو شدید نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں میں مکانات اور عمارتیں منہدم ہو گئی ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ صرف مارکن کے علاقے میں 25 ہزار افراد بے گھر ہو ئے ہیں۔ اس صورت میں متعدد افراد نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ساحل سمندر پر بسر کی۔ اطالوی وزیر اعظم Matteo Renzi  نے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں کو فوری طور پر شروع کرنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی انہوں نے صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ ان کے بقول آپ کے پائوں کے نیچے سے زمین کا کھسکنا کوئی تمثیلی بات نہیں۔ زلزلوں کے جھٹکوں نے اطالوی قوم کی روح کو پریشان کر دیا ہے۔

No comments.

Leave a Reply