شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آ کر اپنے ایٹمی ہتھیار کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آ کر اپنے ایٹمی ہتھیار کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آ کر اپنے ایٹمی ہتھیار کو فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

پیانگ یانگ نیوز ٹائم

شمالی کوریا کے پے درپے ایٹمی دھماکوں نے امریکہ کو پہلے ہی پریشان کر رکھا تھا  لیکن اب ایک ایسی رپورٹ سامنے آ گئی ہے کہ جس نے مغربی ممالک اور خصوصاً امریکی حکام کو بری طرح ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کو حال ہی میں پتہ چلا ہے کہ شمالی کوریا معاشی بدحالی کے ہاتھوں سخت تنگ آ چکا ہے  اور مناسب قیمت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار امریکہ کے دشمن ممالک کو فروخت کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ سی این بی سی نے ایک رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ ایٹمی تجربات میں ایرانی سائنسدان اور انجینئر بھی موجود رہے ہیں  اور اس بات کا غالب امکان موجود ہے کہ ایران بھاری رقم ادا کر کے شمالی کوریا سے ایٹمی ہتھیار خرید سکتا ہے۔ ا مریکی نیوکلیئر ایکسپریٹ ٹام کراکو نے ان اطلاعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہم کیسے یہ یقین کر سکتے ہیں کہ شمالی کوریا بھاری دولت کے عوض اپنے ایٹمی ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔  وہ یقیناً ایسا کریں گے اور یہ کام ہماری توقعات سے کہیں پہلے ہو سکتا ہے۔  تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مغربی دنیا کے لئے یہ اطلاعات اس حوالے سے خصوصی طور پر پریشان کن ہیں  کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کو نیٹو اتحاد سے دور کرنے کی باتیں کر رہے ہیں۔ ایسے میں امریکہ کے دشمن ملک کے ہاتھ میں ایٹمی اسلحہ آ جاتا ہے تو یہ پیشرفت نیٹو اور امریکہ دونوں کے لئے تباہ کن ہو گی۔ دفاعی ماہرین ایٹمی جنگ کے بڑھتے ہوئے خطرات سے پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں جبکہ جارج ٹائون یونیورسٹی کے ایک تحقیق کار نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایٹمی جنگ کا خطرہ گزشتہ چار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر ہے۔

No comments.

Leave a Reply