میانمار: روہنگیا مسلمان فوجی کریک ڈائون سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش نقل مکانی پر مجبور

میانمار: روہنگیا مسلمان فوجی کریک ڈائون سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش نقل مکانی پر مجبور

میانمار: روہنگیا مسلمان فوجی کریک ڈائون سے بچنے کے لیے بنگلہ دیش نقل مکانی پر مجبور

میانمار ۔۔۔ نیوز ٹائم

میانمار میں فوج کے کریک ڈائون سے بچنے کے لیے روہنگیا مسلمان اقلیت سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد سرحد پار کر کے بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب نقل مکانی کرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ بنگلہ دیشی حکام اور عینی شاہدین نے کہا ہے کہ جو لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ میانمار میں فوج کے ہاتھوں 25 روہنگیا مسلمان ہلاک ہوئے ہیں۔ ریاست Rakhine میں جاری فوجی آپریشن کے دوران ایک ماہ کے عرصے میں 130 افراد مارے جا چکے ہیں۔ انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ سینکڑوں مکانات نذر آتش کر دیئے گئے ہیں اور غیر ملکی صحافیوں کو علاقے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ تاہم حکومت نے ان دعوں کو مسترد کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ Rakhine میں لاکھوں روہنگیا مسلمان کے ایک گائوں میں 25 لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے  میانمار کی حکومت نے تسلیم کیا تھا کہ اس کی فوج نے ریاست Rakhine میں ان دیہات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے فائرنگ کی جہاں روہنگیا مسلم اقلیت آباد ہے۔ ریاست Rakhine میں کسی آزاد میڈیا کو رسائی حاصل نہیں ہے اس سے کسی بھی سرکاری بیان کو کافی تنقیدی نگاہ سے دیکھنا پرتا ہے۔ میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق روہنگیا مسلمانوں نے 130 گھروں کو نذر آتش کیا تاکہ غلط فہمی پیدا کی جائے۔

No comments.

Leave a Reply