بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی

بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی

بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی

ویانا ۔۔۔ نیوز ٹائم

بھارت کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں شمولیت کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی۔ ویانا اجلاس میں کسی بھی ملک کو خلاف ضابطہ رکنیت دینے کی مخالفت کر دی گئی۔ گزشتہ ہفتے ویانا میں ہونے والے اجلاس میں جوہری عدم پھیلائو کے معاہدے ”این پی ٹی” ممالک کی رکنیت کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں این پی ٹی کے غیر رکن ممالک پاکستان اور بھارت کی گروپ میں شمولیت کے حوالے تکنیکی، قانوی اور سیاسی معاملات پر بحث ہونا تھی۔ امریکی دبائو کے باعث بھارت کا معاملہ خاص طور پر توجہ کا مرکز رہا، جسے گروپ نے مسترد کر دیا۔ اجلاس میں این ایس جی کے 12 رکن ممالک نے کسی بھی ملک کو رکنیت دینے کے لیے مروجہ اصولوں پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا۔ ویانا اجلاس کی کارروائی سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان ملکوں میں چین، ترکی، قازقستان، بیلا روس، اٹلی، آئرلینڈ، آسٹریا، نیوزی لینڈ، برازیل اور روس شامل ہیں۔ بھارت کا موقف ہے کہ چین اس کی رکنیت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ اجلاس میں چین اپنے اس موقف پر قائم رہا کہ جو بھی فارمولا طے کیا جائے، وہ غیر امتیازی اور تمام این پی ٹی ممالک کے لیے قابل قبول ہونا چاہئے۔

No comments.

Leave a Reply