عسکریت پسندوں کے خاتمہ کیلئے امریکا سے اتحاد جاری رہے گا: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی صدر باراک اوباما مشترکہ  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور امریکی صدر باراک اوباما مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے

برلن  ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن چانسلر اینجلا مرکل کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرنے کیلئے امریکا سے اتحاد جاری رہے گا۔ جرمن دارالحکومت میں امریکی صدر باراک اوباما کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اینجلا مرکل کا کہنا تھا کہ دنیا کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اس لیے امریکا کی نئی حکومت کے ساتھ بھی تعاون جاری رہے گا۔ امریکا میں حکومت کی تبدیلی کے باوجود اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی جبکہ افغانستان میں بھی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی میں امریکا سے تعاون جاری ہے۔

No comments.

Leave a Reply