استنبول یونیورسٹی کے 100 سے زائد اساتذہ کی گرفتاری

استنبول یونیورسٹی کے 100 سے زائد اساتذہ کی گرفتاری

استنبول یونیورسٹی کے 100 سے زائد اساتذہ کی گرفتاری

استنبول ۔۔۔ نیوز ٹائم

ترک دفتر استغاثہ نے استنبول یونیورسٹی کے 103 اساتذہ کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ان ٹیچرز کا تعلق امریکا میں مقیم جلاوطن ترک مبلغ فتح اللہ گولن سے بتایا گیا ہے۔ اسی طرح Yildiz  شہر کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کے بارے میں بھی تفتیش جاری ہے۔ ترک اخبار ‘جمہوریت’ کے مطابق اس یونیورسٹی کے 70 ٹیچرز پہلے ہی مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ انقرہ حکومت رواں برس جولائی کی ناکام فوجی بغاوت کے پس پردہ بھی گولن کے کردار کو ہی اہم قرار دیتی ہے۔ اس بغاوت کے بعد سے ہزاروں سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کیا جا چکا ہے اور ہزاروں دیگر ابھی تک زیر حراست ہیں۔

No comments.

Leave a Reply