اگر ٹرمپ کی پالیسیوں سے معیشت کو نقصان پہنچا تو امریکہ محفوظ نہیں رہے گا: سعودی عرب اور ایران نے خبردار کر دیا

 سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی  خالد الفاح


سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی خالد الفاح

الریاض، تہران ۔۔۔ نیوز ٹائم

سعودی عرب نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ کی پالیسیوں سے سعودی معیشت کو نقصان پہنچا تو امریکہ بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے وزیر برائے توانائی  Khaled al-falhکا کہنا تھا کہ امریکہ آزاد مارکیٹس کا سب سے بڑا حامی ہے  اور تیل کی خریداری کا سب سے زیادہ فائدہ بھی واشنگٹن نے اٹھایا جس سے امریکہ میں ملازمتوں کے ہزاروں مواقع بھی پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا اگر ٹرمپ نے اپنے انتخابی وعدوں کے مطابق سعودی عرب سے تیل کی درآمد پر پابندی لگائی تو امریکی معیشت پر بھی منفی اثر پڑے گا۔ ٹرمپ ایسا کرنے سے باز رہیں۔ سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں اور دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے ٹمپریچر کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے اور ایسی صورتحال میں ہم لوگوں کو غربت میں دھکیل کر ان کی مشکلات میں اضافہ نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ سعودی عرب سمیت مختلف ملکوں سے تیل کی درآمد بند کر دیں گے۔ دوسری جانب ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے کہا کہ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ ہم ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے پر تیار ہیں۔ صدارتی نتائج سے خوش ہیں نہ دکھی۔ عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا امریکہ کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے تہران کو زک پہنچانے کا کوئی موقع نہیں جانے دیا۔ یہ قوتیں ہیں انہوں نے ٹرمپ کے ان بیانات کا حوالہ نہیں دیا جس میں انتخابی مہم کے دوران ایرانی جوہری پروگرام کی مخالفت کر چکے ہیں۔

No comments.

Leave a Reply