برازیل کے پست قد جوڑے کا نام گنیز بک میں شامل

برازیل  کے چھوٹے قد والے میاں بیوی پالو اور کیتوسیا

برازیل کے چھوٹے قد والے میاں بیوی پالو اور کیتوسیا

برازیلیہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

برازیل کے رہائشی جوڑے کو دنیا کا سب سے پست قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق برازیل کے رہائشی 31 سالہ Paulo Gabriel  اور 28 سالہ Katyucia Hoshino کو دنیا کے سب سے چھوٹے قد والے میاں بیوی تسلیم کر لیا گیا ہے۔ دونوں کی پہلی بار بات چیت سماجی میڈیا پر ہوئی جو دوستی میں بدلی اور پھر زندگی بھر کے ساتھی بن گئے۔ 35 انچ کا Paulo Gabriel اور 28 انچ کی Katyucia Hoshino ان دنوں لندن میں ہیں جہاں آفیشلی انہیں دنیا کا سب سے پستہ قد جوڑا تسلیم کر لیا گیا ہے۔Paulo Gabriel کا اپنی اہلیہ کے بارے میں کہا کہ مجھے پہلی نظر میں Katyucia Hoshino سے محبت ہو گئی تھی اور دل دے بیٹھا تھا لیکن ک Katyucia Hoshinoنے پہلے پہل مجھے کسی خاطر میں نہیں لایا تھا۔ ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اس جوڑے کا کہنا تھا کہ ہمیں گنیز بک کا حصہ بننے پر فخر ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہمارے اس ریکارڈ سے میڈیا کی توجہ ہم جیسے پستہ قد افراد کی جانب مبذول ہو گی اور ان کے ساتھ معاشرے میں یکساں برتائو کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم پستہ قد ہیں لیکن ہمارے جذبات اور دل بہت بڑے ہیں۔ ہم پستہ قد افراد بھی عام انسانوں کی طرح سوچتے اور احساسات رکھتے ہیں۔ دنیا کو یہ بات ضرور سوچنی چاہئیے۔

No comments.

Leave a Reply