جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، تعلقات استوار کرنے کی یقین دہانی

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کی امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

جاپان کے وزیرِ اعظم شِنزو آبے نے جمعرات کو نیو یارک میں امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ جاپان کے وزیر اعظم شنزو آبے کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا یقین ہو گیا ہے کہ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پراعتماد تعلقات استوار کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں لیڈران کے درمیان مین Manhattan’s Trump Tower میں ان کی براہِ راست ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔ شنزو آبے نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہوں نے خوشگوار ماحول میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مکمل، واضح اور بے تکلفانہ بات چیت کی ہے۔ وزیر اعظم شنزو آبے نے بتایا کہ انہوں نے مختلف معاملات پر اپنے بنیادی تصورات کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی ذاتی گفتگو کا ذکر نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ابھی تک ڈونلڈ ٹرمپ نے سرکاری طور پر صدر کا عہدہ نہیں سنبھالا۔ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے مزید بتایا کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انہوں نے وسیع تر معاملات پر تفصیلاً مذاکرات کے لیے ممکنہ اوقات میں دوبارہ ملاقات پر اتفاقِ رائے کیا ہے۔ جاپان کے وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ اعتماد کے بغیر کوئی بھی اتحاد باعمل نہیں ہوتا اور کہا کہ انہیں ٹرمپ کے ایک بااعتماد رہنما ہونے پر یقین ہے۔ بہت ہی کم ایسا ہوا ہے کہ جاپانی وزیرِ اعظم نے کسی امریکی نومنتخب صدر کے عہدہ سنبھالنے سے پہلے اس سے ملاقات کی ہو۔ صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے، چینی صدر Xi Jinping اور چند دیگر رہنمائوں سے ٹیلیفون پربات کی تھی۔ لیکن جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے وہ پہلے رہنما ہیں جنہوں نے نومنتخب صدر سے براہِ راست ملاقات کی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی اطلاعات سے عندیہ ملتا ہے کہ امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پالیسیوں سے متعلق امریکا کے ایک کلیدی اتحادی کی تشویش دور کرنے کی کوشش کر کے محفوظ سفارتی آغاز کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک پر ایک تصویر شائع کی ہے جس میں وہ اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے ایک ساتھ مسکرا رہے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ شنزو آبے کی ان کے گھر پر آمد اور عظیم دوستی کا آغاز، عزت افزائی کی بات تھی۔ امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا کہ وہ امریکا اور جاپان کے درمیان تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ نومنتخب صدر نے عالمی رہنمائوں کو اپنی سفارتی پالیسیوں کے بارے میں اطمینان دلانے کی کوشش کی ہے۔ فنانشل ٹائمز نے اس ملاقات کا ذکر ایک مضمون میں کیا ہے جس کے عنوان کے معنی ہیں، آبے ٹرمپ کو ایسا رہنما قرار دیتے ہیں جن پر وہ بھروسہ کر سکتے ہیں۔ جاپان میں بہت سے افراد ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر تشویش کا اظہار کرتے رہے ہیں جو انہوں نے صدارتی انتخابی مہم میں ریپبلکن امیدوار کی حیثیت سے دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply