فیس بک نے جعلی خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے منصوبہ تیار کر لیا

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ

فیس بک کے سربراہ مارک زکر برگ

نیو یارک ۔۔۔ نیوز ٹائم

فیس بک کے بانی Mark Zuckerberg نے فیس بک پر جعلی خبروں کی اشاعت روکنے کے لیے نیا منصوبہ تیار کر لیا، ان کا کہنا ہے کہ نئی منصوبہ سازی سے کسی حد اس مسئلے پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل فیس بک پر غلط خبروں کے معاملے پر تنازع اس وقت کھڑا ہوا تھا جب بعض صارفین نے کہا کہ فیس بک پر پھیلنے والی غلط خبریں امریکی صدارتی انتخاب کے نتائج پر اثر انداز ہوئی ہیں جس پر Mark Zuckerberg نے غلط خبروں کو سنجیدگی سے لینے اور ان کی اچھی طرح سے جانچ اور تصدیق کرنے پر زور دیا ہے۔ فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم اس مسئلے پر کافی عرصے سے کام کر رہے ہیں اور ہم اپنی اس ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل فلسفیانہ اور تکنیکی دونوں نقطہ نظر سے کافی پیچیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی طرح کی رائے کے شیئر کرنے کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی سچ کا ثالث بننا چاہتے ہیں۔ Mark Zuckerberg نے کہا کہ فیس بک غلط خبروں کو روکنے کے لیے معلومات کا اچھی طرح سے پتہ لگانے اور تصدیق کرنے سمیت، ایسی سات تجاویز پر بڑی محنت سے کام کر رہا ہے۔ اس کے تحت غلط خبروں پر جعلی مواد کا وارننگ لیبل لگانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس سے قبل Mark Zuckerberg نے فیس بک پر جعلی خبروں پر ہونے والی تنقید کے جواب میں کہا تھا کہ ان کی نظر میں 99 فیصد مواد صحیح تھا۔ فیس بک نے ان الزامات کو بھی مسترد کر دیا تھا کہ ان کے پلیٹ فارم کے ذریعے صدارتی انتخاب سے قبل جعلی خبریں پھیلائی گئی تھیں۔ فیس بک کے بانی Mark Zuckerberg نے اس تنقید کا بھرپور دفاع کیا تھا کہ فیس بک پر پھیلائی جانے والی جعلی خبروں سے ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں مدد ملی تھی۔

No comments.

Leave a Reply