انجیلا مرکل چوتھی مرتبہ جرمن چانسلر بننے کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

جرمن چانسلر انجیلا مرکل

برلن ۔۔۔ نیوز ٹائم

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی پارٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ چانسلر شپ کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گی۔ 62 سالہ اینجیلا مرکل کو رواں سال کے آغاز میں منعقدہ علاقائی انتخابات میں شکست کا سامنا ہوا تھا اور ان کا دائیں بازو کی اے ایف ڈی جماعت سے سخت مقابلہ ہے۔ انتخابات کے بعد  انجیلا  مرکل کا کہنا تھا کہ وہ کئی ریاستوں میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا تھا کہ تارکین وطن کے حوالے سے ان کی پالیسی کئی ریاستوں میں ان کی شکست کی وجہ بنی تھی۔  اگر وہ آئندہ سال انتخابات جیت گئیں تو وہ جنگ عظیم کے بعد 4 مرتبہ اس عہدے پر منتخب ہونے کا Helmut Kohl’s کا ریکارڈ برابر کر دیں گی۔

No comments.

Leave a Reply