مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو فوج کے خلاف جاسوسی کے الزام سے بری کر دیا گیا

مصر کے سابق صدر محمد مرسی

مصر کے سابق صدر محمد مرسی

قاہرہ ۔۔۔ نیوز ٹائم

مصر کی اعلی ترین عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات کی دوبارہ سماعت کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی عمر قید کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات قطر کو فراہم کرنے کے الزامات کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ محمد مرسی مختلف مقدمات میں سنائی گئی سزا کے نتیجے میں طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ واضح رہے کہ معزول صدر محمد مرسی 2012 ء میں مصر کے صدر منتخب ہوئے تھے  تاہم ایک سال بعد ہی ان کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس کے بعد 2013ء میں اس وقت کے آرمی چیف اور موجودہ صدر عبد الفتاح السیسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

No comments.

Leave a Reply